• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھرڈ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج نے ڈاکٹروں و دیگر کی ضمانت کی توثیق کردی

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) تھرڈ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج حیدرآباد نے سول اسپتال حیدرآباد کے گائنی وارڈ میں ڈلیوری کے لئے آنے والی کوٹری کی رہائشی مریضہ شہزادی چانڈیو کو غلط آپریشن اورڈاکٹروں کی غفلت کے مقدمہ میں نامزد ایم ایس سول اسپتال، ا ے ایم ایس ‘ ڈاکٹر شوکت لاکھو سمیت گائنی کے شعبہ کی 4لیڈی ڈاکٹروں ساجد یوسف زئی ودیگر کی ضمانت کی توثیق کردی ہے۔ علاوہ ازیں اسی عدالت نے متوفی خاتون شہزادی چانڈیو کی ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے ہلاکت کے خلاف مارکیٹ تھانے میں درج مقدمہ کی تفتیش شفاف طورپر کرانے اورتفتیشی آفیسر کی تبدیلی کے لئے متوفی خاتون شہزادی چانڈیو کے دیور مرتضیٰ کی چانڈیو کی جانب سے دائر دفعہ 22اے بی کے تحت دائر درخواست واپس لئے جانے پر عدالت نے خارج کردی ہے ۔ذرائع کاکہناہے کہ متوفی خاتون کے ورثا اور سول اسپتال انتظامیہ کے درمیان خاتون کا غلط آپریشن سے ہلاکت کے معاملے پر تصفیہ ہوگیاہے۔
تازہ ترین