• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کی ٹیم کا کرپشن کے ریفرنس میں نامزد ملزم کے گھر پر چھاپہ

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) نیب کراچی کی ایک اسپیشل ٹیم نے احتساب عدالت نمبر 3کراچی میں دائر سابق ایڈمنسٹریٹر اورنگی ٹاؤن وسابق ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کراچی اور موجودہ سینئر ڈائریکٹر لینڈ بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد قمر الدین شیخ کے خلاف 75کروڑ روپے کی کرپشن کے ریفرنس میںنامزد ملز م نمبر 6عارف خان کے گھر تلک چاڑھی پر چھاپہ مارکر تلاشی لی تاہم عارف خان کے گھرپر نہ ملنے کے باعث نیب ٹیم کوئی گرفتاری کئے بغیر روانہ ہوگئی ۔ تحقیقات میں کہاگیاہے کہ گلستان جوہر کے بنگلہ کا اصل مالک قمر الدین شیخ خود ہے جواس نے عارف خان کے نام سے خریدا ہے واضح رہے کہ قمر الدین شیخ کے خلاف سندھ لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں کرپشن کے الزام میں ایک علیحدہ نیب ریفرنس بھی دائر ہے جس میں سابق سیکریٹری لوکل گورنمنٹ علی احمد لند بھی نامزد ملزم ہیں اس کے علاوہ حیدرآباد میں سینئر ڈائریکٹر لینڈ کی حیثیت سے اور مختلف عہدوں پر تعیناتی کے دوران کرپشن کے الزام میں نیب تفتیش کررہی ہے ۔
تازہ ترین