• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھنائونی سازش کے تحت مر تضیٰ بھٹو کو شہید کیا گیا، بلاول بھٹو

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید میر مرتضیٰ بھٹو کے یومِ شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید میر مرتضیٰ بھٹو کی شہادت کو 22سال بیت گئے، لیکن بھٹو خاندان کے دیگر شہداء کی طرح انہیں بھی عدالتوں سے انصاف نہیں ملا۔ شہید میر مرتضیٰ بھٹو کے 22 ویں یوم شہادت کے موقعے پر اپنے پیغام میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ عوامی حکومت کے خاتمے کے لیئے ایک گھنائونی سازش کے تحت شہید میر مرتضیٰ بھٹو کو شہید کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام پیپلز پارٹی کے خلاف تمام سازشوں اور ان کے اسباب سے واقف ہیں اور یہ ہی وجہ ہے کہ عوام نے گڑھی خدا بخش کے شہداء کو ہمیشہ اپنی دلوں میں سما کر سازشیوں کے مذموم ارادوں کو خاک میں ملایا ہے۔

تازہ ترین