• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم پاکستان ایلڈرز ونگ کا بہادرآباد میں اجلا س

کر اچی (اسٹاف رپورٹر)متحد ہ قومی موومنٹ پاکستان کے عارضی مر کز بہادر آبا د میں ایلڈرز ونگ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں رابطہ کمیٹی کے اراکین عارف خان ایڈ وکیٹ اور شریف خان نے شر کت کی، اجلا س سے خطاب کر تے ہوئے عارف خان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ اجلاس کا مقصد تنظیمی کام کو بہتر بنانا ہے عوام سے رابطو ں کو مز ید بہتر بنانے کیلئے کو ششیں تیز کی جا ئیں، اس ضمن میں بزرگوں کا کر دار کلیدی اہمیت کا حامل ہے نوجوانوں کی رہنمائی کے ساتھ ایم کیو ایم پاکستان کے فکر وفلسفے کو عام کر نے کیلئے جدوجہد کی جائے ماضی کی روایت کی طرح محرم الحرام میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے کیلئے بھی آپ بزرگوں کو اپنا کر دار ادا کرنا ہو گا، اجلاس میں ایلڈرز ونگ کی مرکزی کمیٹی ،ڈسٹرکٹ ، ٹاؤن اور یوسیز کے ذمہ داران سمیت بزرگوں نے کثیر تعداد میں شر کت کی ۔
تازہ ترین