• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش اور آسٹریلیا سے سیریز،قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش اور آسٹریلین ویمنز کرکٹ ٹیموں کے خلاف سیریز کیلئے15 رکنی قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ قومی ٹیم کی کپتان جویریہ ودود ہوں گی ۔ ٹیم کا اعلان چیف سلیکٹر اور سابق ٹیسٹ کرکٹر جلال الدین نے کیا۔ جویریہ ودود کو بسمعہ معروف کی عدم دستیابی کے سبب قیادت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ وہ انجری کی شکار ہیں۔ بورڈ ترجمان کے مطابق اگر بسمعہ بروقت فٹ ہوگئیں توا نہیں آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ قومی ٹیم میں جگہ بنانے والی دیگر کھلاڑیوں میں بی بی ناہیدہ، عائشہ ظفر، منیبہ علی صدیقی، سدرہ امین، رضیہ سہیل، ندا رشید، سدرہ نواز، ثنا میر، نشرہ سندھو، انعم امین، نتالیہ پرویز، عالیہ ریاض، وانیہ بیگ، اور ایمان انور شامل ہیں۔ ریزرو کھلاڑیوں میں کائنات امتیاز، ارم جاوید، فریحہ محمود، غلام فاطمہ اور صبا نذیر شامل ہیں قومی ویمنز ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف4 ٹی 20 اور ایک ون ڈے شامل ہیں یہ سیریز بنگلہ دیش میں کھیلی جائے گی۔ یہ سیریز یکم سے8 اکتوبر تک کھیلی جائے گی۔ قومی ویمنز ٹیم 3 ون ڈے اور 3ٹی 20 میچز آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی یہ سیریز 18 سے 29 اکتوبر تک ملائیشیا میں کھیلی جائے گی۔
تازہ ترین