• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ نے سردار یار محمد رند کی نااہلی سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا

اسلام آباد (صباح نیوز)سپریم کورٹ نے جعلی ڈگری کی بنیاد پر تحریک انصاف بلوچستان کے رہنما سردار یار محمد رند کی نااہلی سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ بدھ کو چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے تحریک انصاف بلوچستان کے رہنما سردار یار محمد رند کی نااہلی سے متعلق فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا ، 5 جولائی کو پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر یار محمد رند پر ان کے مخالف امیدوارعاصم کرد نے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے دوران ان کے تعلیمی اسناد میں تضاداور قتل کے مقدمات کی وجہ سے اعتراضات اٹھائے تھے جس پر جانچ پڑتال کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے ان کے کاغذ ا ت مسترد کر دئیے تھے جس کے خلاف انہوں نے بلو چستا ن ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔بلوچستان ہائی کورٹ کے جج جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس نذیر لانگو پر مشتمل دو رکنی بنچ نے فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ برقرار رکھا ۔
تازہ ترین