• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، ایک ساتھ تین طلاقوں پر سزا کی منظوری

نئی دہلی (جنگ نیوز) بھارتی کابینہ نے بدھ کے روز ایک ایگزیکٹو آرڈر کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت ایک ساتھ تین مرتبہ طلاق دینے کے عمل پر سزا سنائی جا سکتی ہے۔ سپریم کورٹ نے اس عمل کو گزشتہ برس ہی غیر قانونی قرار دے دیا تھا تاہم وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت چاہتی تھی کہ ایک ساتھ تین مرتبہ طلاق دینے کو ایک ایسا عمل قرار دیا جائے، جسے سر انجام دینے والے کی ضمانت پر رہائی نہ ہو سکے اور جسے تین سال تک کی سزا بھی سنائی جا سکے۔ وفاقی وزیر برائے قانون روی شنکر پرساد نے بتایا کہ کابینہ نے منظوری اس لیے دی کیونکہ یہ سلسلہ ابھی رکا نہیں ہے۔
تازہ ترین