• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں سے سزایافتہ تین ملزمان کی سزائوں پر عملدرآمد روک دیا ،سیکرٹری داخلہ کو نوٹس جاری

اسلام آباد (جنگ رپورٹر)سپریم کورٹ نے سنگین دہشتگردی کے مقدمات میں فوجی عدالتوں سے موت کی سزا پانیوالے دو ملزمان کی سزائوں کے خلاف اپیلوں کی سماعت کے دوران عبوری حکم نامہ میں سزا پرعملدرآمد روکتے ہوئے سیکرٹری داخلہ کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں،جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل تین رکنی بنچ نے بدھ کوملزم حبیب الرحمان اورملزم طاہر علی کی سزا کے خلاف اس کے والد سید نبی کی جانب سے دائر کی گئی اپیلوں کی سماعت کے دوران مذکورہ حکم جاری کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ کو نوٹس جاری کر دیئے،یاد رہے کہ ملزم طاہر علی پر 2009میں فوج کے ایک صوبیدار اور ایک حوالدار کے قتل کا الزام ہے،ملزم نے 2010میں گرفتاری دیدی تھی،ملٹری کورٹ نے 20جولائی 2017کو اسے سزائے موت سنائی تھی،پشاور ہائیکورٹ نے بھی ملزم کی سزائے موت کو برقرار رکھا تھا جبکہ ملزم حبیب الرحمان کو بھی دہشتگردی کے الزام میں پھانسی کی سزا سنائی گئی ہے۔
تازہ ترین