• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع کچہری میں ایک اور جھگڑا،شہریوں کا پارکنگ عملے پر تشدد

ملتان (سٹاف رپورٹر)ضلع کچہری میں لڑائی جھگڑے کے واقعات رک نہ سکے، وکلا پارکنگ سٹینڈ پر2 شہریوں نے پارکنگ عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا، سٹینڈ انتظامیہ نے شہریوں کو موٹر سائیکل پارک کرنے سے روکا تھا، تشدد سے سٹینڈ ملازم محمد اظہر کا بازو ٹوٹ گیا، موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے بیچ بچاو کروایا، پولیس تھانہ چہلیک نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کی اور ملزمان کو حراست میں لے لیا، ڈسٹرکٹ بار کے عہدیداران نے تھانہ چہلیک کو شہریوں کے خلاف کارروائی کی درخواست دی ہے جس پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،ایس پی کینٹ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ 13محرم تک طلب کر لی ہے۔
تازہ ترین