• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ایئر پورٹ، اسمگلر گرفتار، 5کلو آئس ہیروئن برآمد

اسلام آبادانٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قانون نافذ کرنے والے ادارے نے ایک کارروائی کے دوران بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے نے منشیات کے اسمگلر مسافر کو گرفتار کیا ہے، بکھر کے رہائشی محمد رمضان نامی ملزم کے سامان سے 5کلو سے زائد آئس ہیروئین برآمد ہوئی ہے۔

ملزم پی آئی اے کی پرواز پی کے 741 سے جدہ جا رہا تھا،جسے قانونی کارروائی کے لیے اینٹی نارکوٹک فورس کے حوالے کر دیا گیاہے۔

تازہ ترین