• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے، راجہ نصیر احمد خان

بری (نمائندہ جنگ) وزیر بلدیات و دیہی ترقی آزاد کشمیر راجہ نصیر احمد خان نے برطانیہ تنازع کشمیر کے پائیدار حل کے لیے کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے لیے بعض قانونی پیچیدگیاں ہیں جن کے دور ہوتے ہی الیکشن کا انعقاد یقینی بنایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ن لیگ برطانیہ کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری راجہ حق نواز خان کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ ڈنر سے کیا جس میں مقامی پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر راجہ ارشاد خان، راجہ ارشد محمود غازی، راجہ فیاض خان، سید اکمل شاہ، چوہدری عامر یٰسین، ماسٹر پرویز، حافظ محمد شفیق، راجہ ضیاء الحق، راجہ زاہد محمود، راجہ حسنات اور دیگر افراد موجود تھے۔
تازہ ترین