• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کربلا احیائے دین کی مسلسل تحریک کا نام ہے، علامہ قاضی نورانی

کراچی(پ ر)کربلا احیائے دین کی ایک مسلسل تحریک کا نام ہے، حضرت امام حسین ؓ اور ان کے رفقاء کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ یہ بات جامع مسجد رحمانیہ لیاقت آبادمیں سالانہ مرکزی شہادت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء پاکستان کراچی کے صدر علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، علامہ شبیر احمد عثمانی، علامہ غلام مرتضیٰ صابر اور دیگر نے کہی۔ علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ جب بھی معرکہ حق و باطل ہوگا تو عاشقان رسول حسینی جذبہ سے میدان عمل میں اتر کر طاغوت کا مقابلہ کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ محبت رسولؐ اور محبت اہل بیت کا تقاضا ہے کہ شریعت پر عمل کیا جائے صرف چند رسوم کو ادا کرلینا ہی کافی نہیں، علامہ شبیر احمد عثمانی نے کہاکہ حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ اور ان کے رفقاء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیگی۔ شہداء کربلانے اپنا خون دے کر اسلام دشمنوں کو نابودکردیا۔ علامہ مرتضیٰ صابر نے کہاکہ واقعہ کربلا تاقیامت اہل ایمان کو باطل کے سامنے ڈٹ جانے کا حوصلہ دیتا رہے گا۔اس موقع پر عبدالوحید یونس، محمود خان عسکری، حافظ عبدالشکور ،سید عمران حسین و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین