• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم عاشور پر جلوس کے انتظامات مکمل کر لئے،ملک فیاض،مختلف علاقو ں کا دورہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین ڈی ایم سی سائوتھ ملک محمد فیاض نے کہا ہے کہ یوم عاشور کے موقع پر نکلنے والے مرکزی جلوس کی گذرگاہوں اور مجالس و شام غریباں کے مقامات کے اطراف صحت وصفائی،استرکاری اور روشنی کے خصوصی انتظامات مکمل کر لئے ہیں اور عزادارا ن حضرت امام حسینؓ کو تمام تر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کیلئے بلدیہ جنوبی انتظامیہ مسلسل اپنے فرائض کی انجام دہی میں مصروف عمل ہے ڈسٹرکٹ سائوتھ کی حدودمیں موجودہر امام بارگاہ کے اطراف صحت وصفائی وروشنی کے انتظامات کی صورتحال بہترہے اورسبیلوں کو پینے کے پانی کی مسلسل فراہمی جاری ہے قبل ازیں چیئرمین ملک محمد فیاض نے یوم عاشور کے موقع پر نکلنے والے مرکزی جلوس کی گذرگاہوں ایم اے جناح روڈ،ایمپریس مارکیٹ، پریڈی اسٹریٹ،ریگل چوک تبت سینٹر،ریڈیو پاکستان، جامع کلاتھ، عیدگاہ،لائٹ ہائوس،ڈینسوہال،بولٹن مارکیٹ، کھارادراور حسینیہ ایرانیان کا تفصیلی دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا بعد ازاں چیئرمین ملک محمد فیاض نے نویں محرم الحرام کے مرکزی جلوس میں شرکت کی۔
تازہ ترین