• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے گیس سیکٹر میں 100ارب روپے کے خسارے کی بات کو اگرچہ غلط قرار دیا ہے لیکن عوام اور بعض سرکاری حلقوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے گیس کی قیمتیں بڑھا کر کڑوا گھونٹ پیا ہے، چنانچہ سینٹ کے اجلاس میں اپوزیشن ارکان نے گیس کی قیمتوں میں اضافے اور منی بجٹ لانے پر شدید تنقید کی اور کہا کہ موجودہ حکمراں جن باتوں کی مخالفت کرتے رہے، آج وہ خود انہی کا ارتکاب کررہے ہیں۔ اپوزیشن ارکان کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمت میںاضافہ ہر شعبہ زندگی کو متاثر کرے گا۔ یہ ایک حقیقت ہے اور اس سے انکار بھی ممکن نہیں محض یہ کہنا کہ حکومت کو معیشت بہت خراب حالت میں ملی ہے مسئلہ کا حل نہیں۔ گیس کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے نے گھریلو صارفین کے علاوہ زندگی کے متعدد دوسرے شعبوں کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے جس سے گرانی کا ایک نیا طوفان جنم لے رہا ہے۔ گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ براہ راست گھریلو صارفین اور کاروباری حلقوں کو بری طرح متاثر کرتا ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرے اور خود اپنے وعدوں کا مذاق نہ اڑائے ورنہ وہ عوام کے اعتماد سے محروم ہوجائے گی۔
(رشید اعوان)
تازہ ترین