• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقررین آستانہ خواجہ غریب نواز پر ذکر حسینؓ کے مفہوم پر روشنی ڈالیں گے

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) حضرت مخدوم احمد چشتی گدی نشین آستانہ خواجہ غریب نواز کی رہائش گاہ واقعہ چوک بھائی خان چاڑی پر 10 محرم کو صبح دس بجے یوم حسینؓ کی سالانہ تقریب منعقد ہوگی جس میں قرآن خوانی‘ نعت خوانی و صلوۃ سلام کے علاوہ حضرت مولانا سید اشرف علی رضوی‘ مولانا محمد یونس طاہری‘ حافظ سیف الملوک خطیب مسجد الخلیل‘ حضرت مولانا حافظ احمد علی سعیدی‘ قاری نذیر سعیدی‘ حضرت مولانا حافظ سعید القادری ذکر حسینؓ کے مفہوم پر روشنی ڈالیں گے۔ آخر میں دعائے خیر اور لنگر تقسیم ہوگا۔
تازہ ترین