• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں تعینات افغان سفیر نے استعفیٰ دیدیا

کابل(آئی این پی )بھارت میں تعینات افغان سفیر ڈاکٹر شائدہ ابدالی نے استعفیٰ دے دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں افغانستان کے سفیر نے صدراشرف غنی کے دورے کےموقع پر اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔افغان حکومت کواس وقت حیرانی کاسامنا کرناپڑا جب بھارت میں اس کے سفیر ڈاکٹر شائدہ ابدالی نے اچانک عہدے سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔اففان سفیرنے ایسے موقع پر مستعفی ہونے کا اعلان کیا جب افغانستان کے صدر اشرف غنی ایک روزکیلیے بھارت کے دورے پر ہیں۔اپنے استعفی کا اعلان انھوں نے سوشل میڈیا سائٹ پر کیا۔ انھوں نے لکھا کہ عزت ماب افغان صدرکے کامیاب دورے کے اختتام پر مشکل مگر ضروری فیصلہ کرتے ہوئے میں اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کااعلان کرتاہوں۔ان کا کہنا تھاکہ انھوں نے سالوں بھارت میں رہ کراپنے ملک کی خدمت کی ہے تاہم اب واپسی کی ضرورت سمجھتے ہوئے افغانستان جاکر ملک کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔
تازہ ترین