• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امام بارگاہ حیدری کمیٹی سے حسینی ؓامن ریلی نکالی گئی

ملتان (سٹاف رپورٹر) ممبر صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب و تحفظ عزاداری کے مرکزی صدر شفقت حسنین بھٹہ کے زیراہتمام امام بارگاہ حیدری کمیٹی النگ سے دولت گیٹ چوک تک سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کی قیادت میں حسینی ؓامن ریلی نکالی گئی جس میں علامہ عبد الحق مجاہد، علی رضا گردیزی، علامہ عنایت اللہ رحمانی، سبطین رضا لودھی، ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری، علامہ خالد محمود ندیم، زاہد بلال قریشی، طالب حسین پرواز، ڈاکٹر تراب رضا، علامہ سلیم حیدر، پیر عظمت سلطان سروری قادری، عامر شہزاد صدیقی، تاجر رہنما ظفر اقبال، سید حسن عباس رضوی، خاور حسنین بھٹہ، سہیل حسنین بھٹہ، سید محمد علی رضوی، میثم علی بھٹہ، عامر نقشبندی، ظفر صدیقی، ڈاکٹر سعید قاضی، ملک اکرم تھہیم، زاہد بشیر، رضا صدیقی،صاجزادہ محمد علی سلطان سمیت لائسنسداروں، متولیوں کے علاوہ معززین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی،مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ ملتان اولیاء اللہ کا شہر ہے اور امن کا گہوارہ ہے جہاں سے پاکستان سمیت پوری دنیا میں امن کا پیغام پہنچتا ہے ہم سب اکٹھے ہیں، علامہ عبد الحق مجاہد، علامہ خالد محمود ندیم علامہ عنائیت اللہ رحمانی نے کہا کہ اسلام و پاکستان دشمن قوتوں کی سازشوں کو متحد ہو کر ناکام بنائیں گے، پیر عظمت سلطان سروری قادری نے استحکام پاکستان، ترقی و خوشحالی اور امن و امان کے قیام کے سلسلے میں خصوصی طور پر دعا کرائی۔
تازہ ترین