• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرس گریلنگ سمر ٹرین کی افراتفری کی ذمہ داری قبول کریں، ارکان پارلیمنٹ

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) ارکان پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ کرس گریلنگ سمر ٹرین کی افراتفری کی ذمہ داری قبول کریں۔ انہوں نے ایک انکوائری کی رپورٹ آنے کے بعد کہا ہے کہ کرس گریلنگ برطانیہ کی ریل کی افراتفری کی ذاتی ذمہ داری قبول کریں۔ کراس پارٹی کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹ سیکرٹری بنیادی طور پر اس بحران کے ذمہ داری ہیں، جس کے باعث روزانہ تقریباً8سو ٹرینوں کی منسوخی عمل میں آئی۔ کمیٹی نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ گریلنگ ریلویز کے مستقبل کے بارے میں ایک اور انکوائری کے حکم سے رپورٹ سے توجہ ہٹانے کی کوشش کررہے ہیں جو5سال میں چھٹی رپورٹ ہے جو2020ء تک اصلاحات نہیں لائے گی۔ ٹرین کمپنیوں اور نیٹ ورک ریل کے نمائندہ ریل ڈلیوری گروپ کے سربراہ کو ایک انٹرویو میں یہ بتانے میں مشکل کا سامنا رہا کہ برطانیہ کا ریل سسٹم کون چلاتا ہے۔
تازہ ترین