• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ا سکاٹ لینڈ میں یوم عاشور عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا

گلاسگو( نمائندہ جنگ) سکاٹ لینڈ میں یوم عاشور عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا، نواسہ رسول ان کے ساتھیوں کی بے مثال قربانیوں کی یاد میں گلاسگو میں بڑا جلوس نکالا گیا جس میں ایڈنبرا، ڈنڈی، ایبوڈینی اور دیگر شہروں سے بھی لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ جلوس تین بجے دوپہر امام بارگاہ الشیلے سٹریٹ سے سید ناصر جعفری، زمرد حسین ، محمد خلیل اور نجف جعفری کی قیادت میں شروع ہوا، اس اثنا میں اہدائے اسلامک سینٹر کا جلوس مرزا لیاقت بیگ سید اشفاق علی شاہ اور مولانا فدا حسین نقوی کی سربراہی میں آکر شامل ہوگیا۔ ایڈنبرا سے توقیر شاہ اور شبیر حسین کی قیادت میں ایک گروپ نے شرکت کی، جلوس کے آگے آگے مرد جبکہ عقب میں کثیر تعداد میں خواتین تھیں۔ شرکا ماتم کرتے اور لبیک یا حسین کے نعرے لگاتے جارہے تھے۔ جلوس ودلینڈ روڈ سے ہوتا ہوا گریٹ ویسڈن روڈ کا چکر لگا کر دوبارہ الشیلے سٹریٹ واپس آگیا۔ جلوس کے ساتھ پولیس ٹریفک کو کنٹرول کرتی رہی، واپسی پر شرکا کو لنگر تقسیم کیا گیا اور مولانا سید عابد رضوی ، مولانا فدا حسین نقوی، سید شبیر جعفری، سید اشفاق علی شاہ اور ناصرجعفری نے اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ امام عالی مقامؓ اور ان کے ساتھیوں نے ظلم وجبر کے خلاف اپنی جانوں کی قربانیاں دے کر اسلام کو تاقیامت زندہ جاوید کردیا۔ کربلا حق کے لئے کھڑے ہونے کا نام اور صبر کا استعارہ ہے، یہ ماہ ہمیں تحمل برداشت اور ایثار قربانی کا سبق دیتا ہے۔
تازہ ترین