• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی یونین بریگزٹ مذاکرات کیلئے سنجیدگی دکھائے، برطانیہ

لندن (جنگ نیوز) رطانوی وزیر خارجہ جیریمی ہنٹ نے کہا ہے کہ یورپی یونین کو چاہیے کہ وہ لندن حکومت کے بریگزٹ مذاکرات کے منصوبے پر غور اور سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔ ہفتے کے دن انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک کو اس پلان کو یکسر مسترد نہیں کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسی تاخیر کے باعث برطانوی عوام اب چاہتے ہیں کہ لندن حکومت کسی ڈیل کے بغیر ہی یورپی یونین سے علیحدگی اختیار کر لے۔ ہنٹ کے مطابق بریگزٹ مذاکرات کے منصوبے پر یورپی رہنماؤں کو سنجیدگی سے اپنا ردعمل ظاہر کرنا چاہیے۔
تازہ ترین