• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی شطرنج ٹیم کو جار جیا جانے سے رو ک دیا گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان شطر نج فیڈریشن میں اختلافات اوردھڑے بندی کی وجہ سے پاکستا نی شطرنج ٹیم کو جار جیا میں ہونے والی عالمی شطرنج اولپمیاڈ سے شر کت سے روک دیا گیا ۔ ٹیم کو ہفتے کو کراچی ائیر پورٹ پر امیگریشن حکام نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے جاری کردہ این او سی نہ ہونے کی وجہ سے روک دیا ٹیم میں پانچ مرد اور پانچ خواتین سمیت تین عہدیدارو شامل تھے جس میں ایشین چیمپئن محمود لودھی بھی شامل تھے پاکستا نی دستے کو جارجیا میں ہونے والے 30 ستمبر سے 16 اکتوبر تک جاری ایونٹ میں شرکت کرنا تھی، ایشین چیمپئن محمود لودھی نے وزیر اعظم اور صدر مملکت سے اپیل کے کہ اس کا نوٹس لیا جائے، عہدے داروں کے اختلاف سے کھلاڑیوں کو کیوں نقصان پہنچایا جائے گا۔
تازہ ترین