• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

8لاکھ سے زائد کم سن کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے

ملتان (سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب کی ہدایت ضلع ملتان میں 3روزہ قومی پولیو مہم کا آغاز 24ستمبر سے ہوگا جس کے دوران 8لاکھ سے زائد کم سن بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ملتان مدثرریاض ملک نے شہبازشریف ہسپتال میں گزشتہ روز بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر منور قریشی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نونہالوں کو معذوری سے بچانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔ پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرنے والے والدین کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا جبکہ پولیو مہم میں شریک ٹیموں کو خصوصی سکیورٹی بھی فراہم کی جائے گی۔ مدثرریاض ملک نے کہا کہ پولیو مہم میں 1824موبائل ٹیمیں گھر گھر جا کر 5سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی جبکہ تمام بس سٹینڈز، ویگن اڈوں اور پبلک مقامات پر بھی خصوصی کیمپ لگائے جائیں گے۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر منور قریشی کی جانب سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔
تازہ ترین