• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپیرہ ڈیم کیلئے چندہ مہم کامیابی سے جاری ہے ، اقبال آفریدی

پشاور(سٹی رپورٹر) حلقہ این اے 44سے منتخب رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی نے کہا ہے کہ ضلع خیبر کے تحصیل باڑہ میں سپیرہ ڈیم کیلئے چندہ مہم کامیابی سے جاری ہے میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے اقبال آفریدی نے کہا کہ بد ھ کے روزسے باڑہ بازار میں ڈیم بنانے کیلئے چندہ مہم کا آغا ز کر د یا ہے جس میں علاقے کے عوام بڑ ھ چڑھ کر حصہ لے ر ہے ہیں انہوں نے کہاکہ مہم کے دوران لاکھوں روپے لوگوں نے جمع کیے ہیں سپیرہ ڈیم کی افادیت اور اہمیت پر بات کر تے ہو ئے کہاکہ ڈیم بنانے سے پانچ میگا واٹ بجلی پیدا کی جا سکے گی جو علاقے کیلئے ضروریات با آسانی پورا کر سکے گا۔ڈیم کے بننے سے علاقے میں پانی کی کمی بھی پوری ہو گی اور بنجر زمینیں بھی سیراب ہوں گی۔
تازہ ترین