• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے این پی پشتون عوام کی مقبول جماعت بن چکی ہے، نذر علی پیر علیزئی

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی کوئٹہ باچا خان یونٹ کے صدر حاجی نذر علی پیر علیزئی، سید علائو الدین آغا، عبدالمنان مجک وال ،نور اللہ پٹھان، روزی خان خلجی اور اختر محمد خلجی نے بیان میں کہا 2018ء کے الیکشن میں عوام نے گزشتہ پانچ سال میں مسائل پر خاموش رہنے والے مفاد پرستوں کو مستردکرکے عوامی نیشنل پارٹی کو عوام کانمائندہ سمجھتے ہوئے پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب کرایا الیکشن میں تاریخی کامیابی صوبائی قائدین صوبائی صدور پارلیمانی لیڈر سردار اصغر خان اچکزئی پارٹی کے مرکزی رہنماء انجینئر زمرک خان اچکزئی پارٹی کے صوبائی رہنماء ملک نعیم خان بازئی، پارٹی کے دیگر صوبائی قائدین و ضلعی قائدین کی دن رات محنت مثالی اور تاریخی کوششوں کا نتیجہ ہے بلوچستان میں اے این پی پشتون عوام کی مقبول ترین پارٹی بن چکی ہے ۔
تازہ ترین