• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حوالات نہ لائے جانے کے باعث مقدمات کی سماعت ملتوی

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ضلع کچہری راولپنڈی کی مختلف سیشن اور سول عدالتوں میں زیرسماعت مقدمات بوجہ محرم ڈیوٹی پولیس کے مصروف ہونے اور اڈیالہ جیل سے حوالات نہ لائے جانے کی وجہ سے بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دیئے گئے۔ چھٹی نہ ہونے کے باوجود کچہری میں چھٹی کا ماحول رہا۔ عدالتی عملے سمیت وکلاء کی بڑی تعداد نے بھی چار چھٹیاں بنائیں۔
تازہ ترین