• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

32 غیر معیاری پیرامیڈیکل تعلیمی اداروں کی رجسٹر یشن معطل

پشاور ( نیوز ڈیسک ) غیر معیاری پیرامیڈیکل اداروں کی طرف سے فیکلٹی آف پیرامیڈیکل اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز خیبر پختو نخوا سے متعلق بے بنیاد اشتہار میں کوئی حقیقت نہیں۔ایسے اداروں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ‘ فیکلٹی آف پیرامیڈیکل اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز خیبر پختو نخوا کی طرف جاری پریس ریلیز کے مطابق ادارے کی انسپکشن ٹیم کی سفارش پرمعیاری تعلیم وتربیت کو یقینی نہ بنانے والے بعض پیرامیڈیکل تعلیمی اداروں کی رجسڑیشن کو معطل کر دیا گیا ہے۔ صوبہ بھر کے پیرا میڈیکل تعلیمی اداروں کی کار کردگی اور تعلیم کو معیاری بنانے کیلئے وقت دیا گیا تھا جس کے بعد سینئر پروفیسرز پر مشتمل انسپکشن ٹیم نے ان اداروں کا دورہ کیا اور ان کے تعلیمی معیار کی جانچ پڑتال کی جس کے نتیجے میں اب تک32پیرامیڈیکل تعلیمی اداروں کی رجسڑیشن معطل کر دی گئی ہے اور ان کے داخلے روک دیئے گئے ہیں۔ اور اس ضمن میں طلباء اور والدین کو بھی انتباہ اور ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان معطل شدہ اداروں میں داخلہ نہ کریں۔معطل شدہ اداروں کی تفصیل فیکلٹی آف پیرامیڈیکل اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز خیبر پختو نخوا کی ویب سائٹ www.kpmf.edu.pk پر موجود ہیں۔
تازہ ترین