• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قوم دشمن کے مقابلے کیلئے مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہو گی: آل پاکستان انجمن تاجران

ملتان ( سٹاف رپورٹر)پاکستانی قوم دشمن کے مقابلے میں اپنی افواج اور حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان انجمن تاجران کے چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی‘ صدر جنوبی پنجاب شیخ جاوید اختر‘ ضلعی صدر جعفرشاہ اور سٹی چیئرمین خالد محمود قریشی نے اجلاس سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اُمت مسلمہ کا قلعہ ہے۔ ہندوستانی حکمرانوں نے اگر پاکستان کے خلاف مہم جوئی کی تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔مسلح افواج شہادت کے جذبے سے سرشار ہو کر وطن عزیز کی حفاظت کر رہی ہیں۔ پوری قوم اُن کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
تازہ ترین