• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابراہیم حسن مراد یو ایم ٹی اور ٹرسٹ کے انتظامی صدرڈاکٹر احمد عمرچیئرمین مقرر

لاہور (پ ر) آئی ایل ایم ٹرسٹ کے بورڈ آف ٹرسٹیز کا اہم اجلاس یو ایم ٹی میں منعقد ہوا جس میں اتفاق رائے سے ابراہیم حسن مراد کو یو ایم ٹی اور ٹرسٹ کا انتظامی صدر، ڈاکٹر احمد عمر کو چیئرمین ٹرسٹ اور آئی ایل ایم بورڈ آف گورنرز اور فاروق سلمان کو وائس چیئرمین مقرر کیا گیا۔ ٹرسٹ کا یہ اجلاس سابق چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسن صہیب مراد کی 10 ستمبر 2018ء کو گلگت کے قریب حادثاتی وفات کے بعد منعقد ہوا۔اجلاس میں شریک پروفیسر خورشید احمد، ڈاکٹر رفیق، محمد میاں سومرو، ڈاکٹر اعجاز شفیع گیلانی، ڈاکٹر احمد عمر، فاروق سلمان، ابراہیم حسن مراد اور ارسلان خان خاکوانی، ڈاکٹر محمد نواز اور عابد ایچ کے شیروانی نے شرکت کی۔ اجلاس میں مرحوم ڈاکٹر حسن کی تعلیم، اسلام اور پاکستان کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ابراہیم حسن مراد انتظامی صدر آئی ایل ایم ٹرسٹ اور یو ایم ٹی کو 2014ء میں ٹرسٹی منتخب کیا گیا۔ وارک یونیورسٹی یو کے سے ایجوکیشنل لیڈر شپ اور مینجنٹ میں ماسٹرز کے حامل ابراہیم حسن مراد یو ایم ٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے پر کام کر رہے تھے۔ اس سے پہلے وہ ڈائریکٹر آف کوالٹی اینڈ اسسمینٹ کے عہدے پر بھی کام کر چکے ہیں۔2016ء وہ انسٹی ٹیوٹ آف نالج اور لیڈر شپ دبئی (آئی کے ایل) کے صدر کے فرائض بھی سرانجام دے رہے ہیں۔یہ ادارہ یو اے ای، سعودی عرب اور دیگر جی سی سی ممالک کے بڑے نجی اور حکومتی اداروں کو ٹریننگ اور کنسلٹینسی اور خدمات فراہم کر رہا ہے۔ابراہیم مراد اعلیٰ تعلیم سے متعلقہ انتظامی امور کیمپس کی ترقی، وسائل کی بکجہتی، طلبا کی تربیت کامیابی اور ای لرننگ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ڈاکٹر احمد عمر چیئرمین ٹرسٹ اور چیئرمین بورڈ آف گورنر یو ایم ٹی کے نامور سکالر ہیں۔ انہوں نے 1991ء میں واشنگٹن سٹیٹ یونیورسٹی امریکہ سے بائیو کیمسٹری میں پی ایچ ڈی کی۔ وہ ڈی پال یونیورسٹی شکاگو سے ماسٹرز اور برطانیہ سے گریجوایشن ڈگری ہولڈر ہیں۔ ابتدائی طور پر وہ ریسرچ سائسندان کے طور پر کام کرتے رہے۔ وہ جدید ٹیکنالجی کے ذریعے بچوں اور نوجوانوں کی ٹریننگ اور ترقی کے وسائل کی دریافت میں مشغول رہے۔ ڈاکٹر احمد مراد سائونڈ اینڈ ویژن نامی ملٹی میڈیا کمپنی میں امریکہ ہی میں 2012ء تک بطور وائس پریذیڈنٹ خدمات سرانجام دیتے رہے۔ انہوں نے اپنی زندگی نئے سافٹ وئیر کی تیاری پر مرکوز کردی ہے جو اسلامک ایجوکیشن کے لیے انتہائی مقبول ہیں۔ڈاکٹر احمد مراد امریکن اسلامک کالج شکاگو اور یو ایم ٹی میں جدید اسلامی معاملات کی تدریس بھی کر رہے ہیں۔ وہ اسلامی نظریات اور جورسپانڈنس میں تحقیق کر رہے اور بین المذاہب ڈائیلاگ کے سرگرم حصہ دار ہیں۔ فاروق سلمان مراد وائس چیئرمین 1997ء سے ٹرسٹ کے رکن ہیں۔ انہوں نے برطانیہ کی توبرو یونیورسٹی سے انجینئرنگ اور مینجنٹ کی اعلیٰ تعلیمی ڈگری حاصل کی اور برطانیہ میں مینجمنٹ اور آرگنائزیشن کنسلٹنٹ کے طور پر کام کرتے رہے۔ انہوں نے دنیا بھر میں تعلیمی اور کمیونٹی آرگنائزیشن کے لیے تربیتی کورس پڑھاتے ہیں۔ وہ 2004-2008ء تک مسلم ایڈ کے چیئرمین 2010-2014ء تک سیکرٹری جنرل مسلم کونسل برطانیہ کے طور پر کام کرتے رہے۔ اس وقت وہ اسلامک فائونڈیشن لیسٹر یو کے کے ڈائریکٹر جنرل ہیں۔
تازہ ترین