• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

جاپانی خلائی کیپسول کی خلائی اسٹیشن کے لیے روانگی


جاپان کا ایک خلائی کیپسول اتوار کی صبح بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لیے سامان کی نئی کھیپ لے کر روانہ ہو گیا۔

یہ کیپسول خوراک، تجرباتی آلات اور نئی بیٹریاں لے کر گیا ہے۔

تقریباً ساڑھے چار دن بعد یہ کیپسول انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن سے منسلک ہو جائے گا۔

نو میٹر لمبے سلنڈر نما خلائی کیپسول پر ساڑھے پانچ ہزار کلوگرام سامان لدا ہوا ہے۔

اس کی روانگی خراب موسم اور تکنیکی خرابی کی وجہ سے دو ہفتے کی تاخیر سے ہوئی ہے۔ اس میں کوئی خلاباز سوار نہیں ہے۔

واپسی پر یہ کیپسول خلائی اسٹیشن سے کوڑا لے کر آئے گا اور زمین کے مدار میں داخل ہوتے ہی اسے تباہ کر دیا جائے گا۔

تازہ ترین