• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کل جنرل اسمبلی سے خطاب میں ایران کے جوہری پروگرم پر بات کرینگے

واشنگٹن(صباح نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اب(کل ) منگل کو جنرل اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کریں گے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ (کل )منگل کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے جس میں دنیا بھر سے عالمی رہنما شریک ہوں گے۔ صدر ٹرمپ اپنے جنرل اسمبلی سے خطاب میں ایران کے جوہری پروگرم، انگلینڈ میں زہرخورانی کے واقعہ، کیمیائی ہتھیاروں کے پھیلا ئواور دوسرے معاملات کے بارے میں بات کریں گے۔اقوام متحدہ میں امریکہ کی سفیر نکی ہیلی کے مطابق ٹرمپ اپنے خطاب میں شمالی کوریا کے حوالے سے بھی بات کریں گے۔نکی ہیلی نے بتایا کہ ہمارے لیے اب وقت ہے کہ ہم ایران کے معاملے پر حقیقی معنوں میں گفتگو کریں اور آپ دیکھیں گے صدر اس حوالے سیکیورٹی کونسل کی صدارت کرتے ہوئے کیا کرتے ہیں۔ ہیلی نے کہا کہ سیکیورٹی کونسل کی میٹنگ سب سے زیادہ دیکھی جانے والی میٹنگ ہوگی۔ڈونلڈ ٹرمپ 25 ستمبرکو 193 رکنی جنرل اسمبلی کے 73ویں اجلاس سے خطاب کریں گے اور اس سے اگلے دن سیکیورٹی کونسل اجلاس کی صدارت کریں گے۔ سیکیورٹی کونسل کی میٹنگ کا فوکس ایران، ایٹمی ہتھیاروں کا عدم پھیلا، شام میں کیمیکل ہتھیاروں کا حملہ اور دوسرے معاملات ہوں گے۔
تازہ ترین