• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سزائے موت کے ملزم سیف اللہ کی سزا پر عملدرآمد روک دیا گیا

سپریم کورٹ آف پاکستان نے مانسہرہ میں سزائے موت کے ملزم سیف اللہ کی سزا پرعملدرآمد روک دیا۔

کیس کی سماعت سپریم کورٹ کے جج جسٹس عظمت سعید کی سر براہی میں قائم تین رکنی بنچ نے کی۔

ملزم سیف اللہ کے وکیل لائق سواتی نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ملزم تو خود بم دھماکے کا شکار ہوا ہے۔

جس پر جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ ابھی سزا پر عملدرآمد روک رہے ہیں ۔

واضح رہے کہ فوجی عدالت نے 29 دسمبر 2016 ء کو ملزم سیف اللہ کو مانسہرہ میں سب انسپکٹر اور کانسٹیبل کو قتل کرنے کے الزام میں سزائے موت سنائی تھی۔

تازہ ترین