• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریڈیو پاکستان کے ملازمین کا احتجاج، فواد چوہدری کے مذاکرات

ریڈیو پاکستان کی عمارت لیز پر دینے کے خلاف ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ کیا ،وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے مظاہرین سے مذاکرات کئے اور یقین دہانیاں کراویں ۔

فواد چوہدری نے مظاہرین کو ریڈیو پاکستان سے کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ بلڈنگ کو لیز پر دینے کی ابھی تجویز بھجوائی ہے تاحال فیصلہ نہیں ہوا۔

ریڈیو ملازمین اور یونین کے ساتھ مذاکرات میں فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت کے پاس ان اداروں کو ازخود چلانے کےلیے پیسے نہیں،میں یقین دلاتا ہوں کہ 248 کنٹریکٹ ملازمین فارغ نہیں کئے جائیں گے ۔

وزیر اطلاعات و نشریات نے یہ بھی کہا کہ ریڈیو پاکستان کی عمارت سمیت 250 کنال کی اراضی کاپتہ لگایاہے،اس ساری اراضی کا درست استعمال نہیں ہورہا ہے ۔

وفاقی وزیر نے مذاکرات کے دوران موقف اختیار کیا کہ بڑی عمارتوں کو لیز پر دے کر فنڈز جنریٹ کریں گے۔

تازہ ترین