• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سردار الطاف کے فرزند وقاص الطاف رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

برسلز(نمائندہ جنگ) ممتاز کشمیری رہنما سردار الطاف حسین کے فرزند سردار وقاص الطاف رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ شادی کی تقریب بارسلونا میں ہوئی جس میں فیملی کے علاوہ قریبی دوست، کشمیر ویلفیئر ایسوسی ایشن بلجیم کے صدر اور جے کے ایل ایف کے ممبر سپریم کونسل سردار زاہد حسین اور ڈپلومیٹک کمیٹی کے ممبر سردار نسیم اقبال ایڈووکیٹ نے بھی شرکت کی۔ وقاص الطاف کی تقریب ولیمہ 26ستمبر کو برسلز کے مقامی شادی ہال میں ہوگی۔ جس میں سیاسی، سماجی، مذہبی اور کاروباری شخصیات شرکت کریں گی۔
تازہ ترین