• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرین پاکستان مہم کے دوران سندھ میں موٹر وے پولیس نے 7300 پودے لگائے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گرین پاکستان مہم کے دوران موٹروے پولیس نے صو بہ سندھ میں 7300 پودے لگادیے، جن میں ماحول دوست پھل دار اور سایہ دار درخت شامل ہیں۔ موٹر وے پولیس کے اعلامیے کے مطابق آئی جی موٹرویز اینڈ ہائی ویز پولیس عامر ذوالفقار خان اور ڈی آئی جی کراچی محمد سلیم کی خصوصی ہدایات پر پورے صوبے میں گرین پاکستان مہم کے دوران شجر کاری مہم زور و شور سے جاری ہے،شجرکاری مہم کے پہلے مرحلے میں 10ہزار پودے لگانے کا ہدف مکمل کیا جائے گا ۔
تازہ ترین