• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرقانونی کنکشن کےخلاف موثر کارروائی کی جارہی ہے،واسا

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)واسا کے بیان کے مطابق مقامی ا خبار میں بیان کہ کوئٹہ میں پانی کے غیرقانونی کنکشن چار لاکھ سے زائد ہیں اور غیرقانونی کنکشن رکھنے والوں کےخلاف کارروائی التواء کا شکار ہے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اتنے زیادہ غیرقانونی کنکشن ناممکن ہیں اور اس ضمن میں واسا کی ڈس کنکشن ٹیم اپنا کام سرانجام دے رہی ہے اور جہاں کہیں بھی غیرقانونی کنکشن کی اطلاع ملتی ہے اس علاقے میں فوراً کارروائی کی جاتی ہے اور ابھی بھی تقریباً35غیرقانونی ٹیوب ویل لگانے والوں کےخلاف کارروائی کی گئی انہیں بند بھی کیاگیا اور سامان بھی ضبط کیاگیااس مہم کو مزید بہتربنانے کیلئے واسا میں مجسٹریٹ کی تعیناتی بھی عمل میں لائی جاچکی ہےواسا مجسٹریٹ اورعلاقہ پولیس کی زیرنگرانی اب تمام علاقوں میں کارروائی کی جارہی ہے اورغیرقانونی کنکشن رکھنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی جرمانہ اور کنکشن بھی منقطع کئے جارہے ہیں۔
تازہ ترین