• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی زندگی مل گئی، سزائے موت کے ملزم کی سزاء کالعدم ، بری کر نے کا حکم

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس محمد طارق عباسی اور جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سزائے موت کے ملزم کی سزاء کالعدم قرار دے کر بری کر نے کا حکم جاری کردیا ہے۔ملزم فضل رشید کی طرف سے راجہ غنیم عابر خان ایڈووکیٹ نے پیروی کی جس کے خلاف 8مئی 2012کو تھانہ ٹیکسلا میں صوبیدارلال خان نامی شخص کو قتل کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جبکہ ٹرائل کورٹ نے اسے 23نومبر 2015کو موت کی سزا نائی تھی ۔عدالت عالیہ نے موقع پر گواہان کی عدم موجودگی،بوگس ریکوری اورہسپتال میں مقتول کے نزاعی بیان کے ناکافی شواہد کی بنیاد پر ملزم کو بری کردیا۔
تازہ ترین