• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹروے اور نیشنل ہائی وے ٹیکسوں میں اضافے کیخلاف 27ستمبر کو احتجاج کا اعلان

پشاور(سٹی رپورٹر) خیبر پختونخوا کی ٹرانسپورٹ برادری نے موٹروے اور نیشنل ہائی وے ٹیکسوں میں اضافے کیخلاف 27ستمبر بروز جمعرات احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے ٹول پلازہ پر گاڑیاں کھڑی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جنرل بس سٹینڈ میں پبلک ٹرانسپورٹ اونر ایسوسی ایشن کے صدر خان زمان آفریدی، متحدہ ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے صدر نورمحمد مہمند، شاہین ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے صدر صاحب شاہ یوسفزئی، راولپنڈی اسلام آباد ہائی ایس بکسہ ایسوسی ایشن کے صدر محمد عالم اور افتخار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ موٹرے اور نیشنل ہائی وے ٹول پلازہ پر کوسٹر اور ہائی ایس سے ایک جیسا ٹیکس لیا جارہاہے اورکوسٹر میں 24سے30 تک سواریوں کی گنجائش ہوتی ہے جبکہ ہائی ایس میں 15 سواریوں کی گنجائش ہے اور ان سے یکساں ٹیکس لینا ظلم ہے جس کیخلاف جمعرات کے روز احتجاج کرکے گاڑیاں ٹول پلازوں پر کھڑی کرینگے اور ٹول پلازہ پر کسی قسم کی گاڑی کو جانے نہیں دینگے۔
تازہ ترین