• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سادگی مہم کا اطلاق ارکان پارلیمنٹ پر نہیں ہوگا، مراعات برقرار رہیں گی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)حکومت کی سادگی اور کفایت شعاری کی مہم کا اطلاق ارکان پارلیمنٹ پر نہیں ہوگا اور اُن کااستحقاق اور مراعات ماضی کی طرح برقرار رہینگی۔ جس کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ حکومت نے ارکان پارلیمنٹ کومراعات کی مد میں ایک ارب مالیت کے سفری وائوچرز جا ری کردیئے ہیں۔ مجموعی طور پر 304 ارکان قومی اسمبلی اور100 سینیٹرز کو اندرون ملک مفت سفری سہولیات فراہم کی گئی ہیں، اور ارکان پارلیمنٹ کو سالانہ بزنس کلاس کے 20 ریٹرن ٹکٹ جا ری کیے جائیں گے ۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی ،سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے قومی ایئرلائن کو رقوم جا ری کردی گئی ہیں جب کہ پی آئی اے نے سفری وائوچرز کی مد میں ٹکٹس کا اجرا بھی شروع کر دیا ہے۔
تازہ ترین