• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈارکی واپسی کیلئے برطانیہ کو خط لکھ دیا‘جواب نہیں ملا‘ایڈیشنل اٹارنی جنرل

اسلام آباد(صباح نیوز)سپریم کورٹ نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت دوہفتوں کیلئے ملتوی کردی ۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کا آغاز کیا تو ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہناتھا کہ نیب نے وزارت داخلہ کو اسحاق ڈار کوواپس لانے کیلئے خط لکھاتھا جس کے بعد وزارت داخلہ نے اسحاق ڈار کی واپسی کے لئے برطانیہ کو خط لکھ دیا ہے لیکن برطانوی حکومت نے تاحال حکومتی خط کا جواب نہیں دیا ۔جسٹس اعجازالاحسن نے کہاکہ وزارت داخلہ اپنے خط کی پیروی کرے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے آگاہ کیاکہ وہ تعطیلات کے باعث وزارت خارجہ سے رپورٹ نہیں لے سکے۔ عدالت وقفہ کے بعد مقدمے کو رکھ لے۔
تازہ ترین