• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، پولیس مقابلوں اور دیگر واقعات میں 6ملزمان گرفتار

کراچی میںپولیس نے مختلف علاقوں سے مختلف وارداتوں اور جرائم میں ملوث 6ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

کراچی کی پولیس نے 3مختلف پولیس مقابلوں میں 3ڈکیت کو زخمی حالت میں گرفتار کیا ہے، دوسری جانب لیاری سے بھی منشیات فروشی اور ڈکیتیوں میں ملوث 3ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

سرجانی ٹائون، محمودآباد اور سچل گوٹھ میں مبینہ پولیس مقابلوں میں 3 ڈکیتوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، گرفتار ڈکیت لوٹ مار کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

ادھر لیاری کے علاقے بغدادی سے منشیات فروشی اور ڈکیتیوں میں ملوث3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم فرید، مشتاق اور پرویز اس سے قبل بھی مختلف تھانوں میں گرفتار ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین