• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں مزید 3 شہید، بھارت نے بانڈی پورہ میں کیمیائی ہتھیار استعمال کئے، علی گیلانی

سرینگر (جنگ نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران سوپور قصبے میں تین اور نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوج کی 22راشٹریہ رائفلز ، اسپیشل آپریشنز گروپ اور سینٹرل ریزروپولیس فورس کے اہلکاروں نے نوجوانوں کو قصبے کے علاقے تجر شریف میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارتی فورسز نے بانڈی پورہ میں سرچ آپریشنز اور محاصروں کے دوران کیمیائی ہتھیار استعمال کئے جو انسانیت کیخلاف سنگین جرم ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے تحت عالمی فوجداری عدالت میں اس معاملے کی اعلیٰ سطحی تفتیش ہونی چاہئے۔دوسری جانب انتظامیہ نے علاقے میں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی اور سب ڈویڑن سوپور میں تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کاحکم جاری کیا ہے۔دریں اثناء سرینگر کے نواحی علاقے بلہامہ سے تیس سالہ شہری ظہور احمد ڈار کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

تازہ ترین