• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’28 دن میں 30 مختلف ایئرپورٹس سے جہاز اُڑائوں گا‘

پاپ گلوکار فخر عالم کا کہنا ہے کہ انہوں نے 28 دن میں پوری دنیا گھومنے کا منصونہ بنایا ہے اور اس دوران وہ دنیا کے 30 مختلف ایئرپورٹس سے جہاز اُڑائیں گے۔

فخر عالم نے تین سال قبل اس بات کا اعلان کیا تھا کہ وہ جہاز اُڑانے کے بے حد شوقین ہیں۔ کافی سال جدوجہد کرنےکے بعد انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بہت جلد اپنی اس خواہش کو پورا کرنے جارہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 42 سالہ گلوکار فخر عالم نے سال 2015 میں پہلی مرتبہ اپنی خواہش کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اکیلے جہاز اُڑا کر پوری دنیا کا سفر کرنا چاہتے ہیں۔ اس کے بعد بھی کئی مرتبہ وہ اپنی اس خواہش پر تبادلہ خیال کر چکے ہیں۔

فخر عالم نے اپنی اس خواہش یا منصوبے کو ’مشن پرواز‘ کا نام دیا ہے جسے اب وہ پورا کرنے جارہے ہیں۔


میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فخر عالم کا کہنا تھا کہ3 سال قبل یعنی 2015 میں انہیں امریکا میں پرائیوٹ پائلٹ لائسنس ملا تھا اور انہیں یقین تھا کہ وہ پوری دنیا میں سفر کرسکیں گے، ان کا ایک اور خواب یہ بھی تھا کہ وہ پہلے پاکستانی کہلائیں جو اکیلےجہاز اُڑا کر پوری دنیا کا سفر کرے۔

ان کا کہنا تھا کہا کہ انہوں نے پہلی مرتبہ جب جہاز اُڑانے کا اعلان کیا تھا تو اس وقت ان کے پاس جہاز اُڑانے کا صرف 40 گھنٹے کا تجربہ تھا، جس کے بعد انہیں اندازہ ہوا کہ یہ کتنا مشکل کام ہے اور تب سے انہوں نے خوب محنت کرنا شروع کردی کیونکہ وہ ہر حال میں اپنا خواب پورا کرنا چاہتے تھے۔

فخر عالم نے مزید کہاکہ انہوں نے 28 دن میں پوری دنیا کو گھومنے کا منصونہ بنایا ہے اور اس دوران وہ دنیا کے 30 مختلف ایئرپورٹس سے جہاز اُڑائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نےاس سفر کے لیےمکمل تیاری کرلی ہے جبکہ حفاظتی اقدامات پر بھی غور کیاگیا ہے۔

تازہ ترین