• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر میں تبادلوں پر بہت شور مچا ہے، پوسٹنگ ٹرانسفر میرٹ پر کی جا رہی ہے، وفاقی وزرا

تصویر جیو نیوز اسکرین گریب
تصویر جیو نیوز اسکرین گریب

وفاقی وزرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں تبادلوں پر بہت شور مچا ہے، پوسٹنگ ٹرانسفر میرٹ پر کی جا رہی ہے۔

وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ اور عطا اللہ تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا اس ساری کارروائی میں مقصد کسی کو کرپٹ ثابت کرنا نہیں۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم نے ایف بی آر میں اصلاحات کا بیڑا اٹھایا۔ ٹیکس چوری، اسمگلنگ اور انوائسنگ کے مسائل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2700 ارب روپے سے زائد ٹیکس کیسز عدالتوں میں زیرِ التوا ہیں، عدالتوں میں زیر التوا ٹیکس سے متعلق کیسوں کے فوری فیصلے ہونے چاہئیں۔

اعظم نذیر کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمنٹ نے ٹیکس ٹربیونل سے متعلق پہلا قانون پاس کیا ہے، قانون کے تحت 2 کروڑ والے معاملے کمشنر کے پاس جائیں گے، دو کروڑ روپے سے اوپر کے معاملات ٹربیونل میں جائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید