اسحاق ڈار کی نائب وزیراعظم تعیناتی کا نوٹیفکیشن سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔
اسحاق ڈار کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن چیلنج کرنے کی درخواست کل سماعت کےلیے مقرر کرلی گئی۔
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کل درخواست پر سماعت کرے گا۔
درخواست طارق منصور ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں وفاقی کابینہ، پرائم منسٹر سیکریٹریٹ، پرنسپل سیکریٹری ایوان صدر اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔