• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

197دنوں کا مشن مکمل کرکے تین خلابازوں کی واپسی


بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر 197دنوں کا مشن مکمل کرکے تین خلاباز زمین پر واپس آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دو امریکی اور ایک روسی خلابازوں نے سویو زکیپسول کے ذریعے خلا سے زمین کا سفر کامیابی سے طے کیا۔

انہوں نے پیراشوٹ کے ذریعے قازقستان کےعلاقے میں لینڈنگ کی جس کے کچھ دیر بعد تینوں افراد کو کیپسول سے باہر نکالا گیا۔

واضح رہے ناسا کے خلائی مشن کے لیے کچھ خلا باز اب بھی بین الاقوامی اسٹیشن پر موجود ہیں۔

تازہ ترین