Interdisciplinary Journal of Futures Studies Volume-1
ایڈیٹر اِن چیف: ڈاکٹر منوّر اے انیس
صفحات : 264 ، قیمت: 60امریکی ڈالر
ناشر:سینٹر فار نالج فیوچر، یونی ورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی، لاہور
اس میں شک نہیں کہ یہ پاکستان کا بہترین عالمی معیار کا جرنل ہے، جس کی تیاری میں یونی ورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی، لاہور کے بہترین اسکالرز کی محنت شامل ہے۔ اس جرنل میں مستقبلیات سے متعلق مضامین ہیں۔ خصوصی مضمون ڈاکٹر حسن صہیب مراد کا ہے، جو انسان کی مستقبل کی زندگی کا جائزہ پیش کرتا ہے(ڈاکٹر صاحب گزشتہ دِنوں ایک حادثے میں انتقال کرگئے ہیں)۔معاشرے اور ثقافتی اقدار کا تعلق ٹیکنالوجی سے ہوتا ہے، جیسے جیسے ٹیکنالوجی ترقّی کرتی ہے۔ ثقافتی رویّے اور اقدار بھی تبدیل ہوتی ہیں۔
ہر انسان بہتر زندگی کا خواب دیکھتا ہے، مگر بہتر زندگی اسی وقت ممکن ہے، جب انسان مستقبل میں جھانکنا سیکھ لے۔ گویا اس جرنل کے ذریعے، جس کے ایڈیٹوریل ایڈوائزری بورڈ میں پاکستان اور دنیا کے بہترین اسکالرز، پروفیسرز موجود ہیں، سائنس، ثقافت، ٹیکنالوجی سے اعلیٰ پیمانے کی دِل چسپی رکھنے والے قارئین کو ایک بہترین تحفہ پیش کیا گیاہے۔ جرنل کی اشاعت و طباعت بھی نہایت معیاری اور دیدہ زیب ہے۔