• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تارکین وطن کشمیری تحریک آزادی کشمیر کیلئے متحد ہو جائیں، سردار زاہد تبسم

برمنگھم ( آصف محمود براہٹلوی ) تارکین وطن کشمیری تحریک آزادی کشمیر کے لیے متحد و منظم ہوجائیں ، ایک بڑے مقصد اور منزل کے حصول کے لیے تعصب ، برادری ازم اور ذاتی انا کے بت پا ش پا ش کرنا ہو نگے ،تحریک آزادی کشمیر کو پاکستان اور بھا رت نے نہیں بلکہ سب سے زیادہ نقصان کشمیری قوم کے اختلافات ،با ہمی لڑائی جھگڑوں اور نا اتفاقیو ں نے پہنچایا ہے۔ ریاستی اخبارات کی بقاء اور تحفظ کے لیے آزادکشمیر حکومت اور ذمہ داران کو اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرنا ہو گی۔ ان خیالا ت کا اظہا ر سابق صدر آزادکشمیر نیو ز پیپرز سوسائٹی سردار محمد زاہد تبسم نے یہا ں مقامی ہال میں اپنے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔ میزبانی کے فرائض آفتاب خان، سعید خان اور ایس ایم عرفان طا ہر نے سرانجام دئیے جبکہ اس موقع پر اہم سیاسی، سماجی ،مذہبی اور صحافتی شخصیا ت نے شرکت کی ۔ سردار زاہد تبسم کا کہنا تھا کہ ما در وطن کی آزادی کے لیے سیاسی سفارتی اور صحافتی محا ز پر ہمیں اتفاق و اتحاد کی شدید ضرورت ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ با ہمی اور نظریا تی اختلافات بند کمرے میں حل کرلیے جائیں تو کشمیری قوم بےآبرو ہو نے سے بچ سکتی ہے ۔ بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیر کو جد ید تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہو ئے موثر حکمت عملی اور پائیدار پالیسیوں سے آگے بڑھانا ہو گا ۔ سابق لا رڈ میئر آف برمنگھم کونسلر شفیق شاہ کا کہنا تھا کہ کشمیری قوم نےانتہائی محنت اور لگن سے برطانیہ اور یورپ بھر میں اپنا ایک جداگانہ مقام حاصل کرلیا ہے ۔ ہائو س آف لارڈز ، ہا ئوس آف کامن ، مقامی حکومتو ں اور اداروں میں کشمیری نا صرف اپنی خدما ت پیش کررہے ہیں بلکہ ملک و قوم کے لیے بھی عزت و وقا ر کا باعث ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جواں سال نسل کا رشتہ نا تہ ان کے آبائی علا قوں سے جوڑنے کے لیے حکومت آزادکشمیر کو بہتر پالیسی مرتب دینا ہوگی ۔ صدر سدھن ایجوکیشنل کانفرنس برطانیہ سردار ڈاکٹر شوکت علی خان کا کہنا تھا کہ کشمیر کا خطہ اپنی خوبصورتی اور دلکش مناظر کے باعث پو ری دنیا میں شہرت کا حامل ہے ۔ نوجوان نسل کو اپنے مادر وطن سے جوڑنے کے لیے ہمیں زیادہ سے زیادہ سیرو سیاحت کے مواقع فراہم کرنا ہوں گے ۔ آفتاب خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں موجود مسائل اور عوام کو ریلیف پہنچا نے کے حوالہ سے وہا ں کی حکومتیں اور ادارے ناکام ہو چکے ہیں ۔ دور حاضر میں کشمیریو ں کی فلا ح و بہبود اور تعمیر و ترقی کے لیے ہمیں مل کر موئثر اقداما ت اٹھا نا ہو نگے ۔ تقریب سے ایس ایم عرفان طاہر ، سردار آفتاب خان، فہیم کیانی ، صاحبزادہ ذوالفقار علی ، آصف محمود ، مسز سمیرا فرخ اور دیگر نے مسئلہ کشمیر کی تا زہ ترین صورتحال کے حوالہ سے سیر حاصل گفتگو کی ۔ اس موقع پر سابق صدر آزادکشمیر نیو ز پیپرز سو سائٹی سردار محمد زاہد تبسم کی تحریک آزادی کشمیر اور تا رکین وطن کشمیریوں کو ان کے آبائی علاقوں کی تا زہ ترین صورتحال و مسائل سے آگاہی اور پیشہ وارانہ صحافتی خدما ت پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔ اس موقع پر مقامی صحافی راجہ ناصر محمود،سید عابد کاظمی، محمد بشارت ، سلیم شہزاد، زاہد خٹک، مجتبیٰ رحمن، تیمور شہزاد ، راجہ افضال کیانی، مس خوشی، محمد جمیل، سرفراز موسیٰ اور دیگر بھی شریک تھے۔
تازہ ترین