• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گمشدہ صحافی کی وجہ سے پابندیاں لگیں تو جوابی کارروائی کریں گے

سعودی عرب نے کہا ہے کہ صحافی جمال خاشقجی کی گمشدگی کی وجہ سے اس پر کسی قسم کی پابندیاں عائد کی گئیں تو وہ جوابی کارروائی کر سکتا ہے۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے خلاف کسی بھی کارروائی کے جواب میں اس سے بڑا ردعمل سامنے آئے گا۔

اس سے پہلے امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگر سعودی عرب جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث پایا گیا تو اسے سخت سزا دی جائے گی ۔

برطانوی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ برطانیہ اور امریکا جمال خاشقجی کے تنازع کی وجہ سے سعودی عرب میں رواں ماہ ہونے والی بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت نہ کرنے پر غور کر رہے ہیں ۔

تازہ ترین