• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشق سی اسپارک سے خطے میں امن و استحکام کو تقویت ملے گی، افتتاحی بریفنگ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاک بحریہ کی اہم مشق سی اسپارک 2018 کی افتتاحی بریفنگ کراچی میں منعقدہوئی جس کے مہمان خصوصی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی تھے۔ یہ مشق ابھرتے ہوئے علاقائی اور عالمی چیلنجز کو مدنظر رکھتے ہو ئے پاک بحریہ کی جنگی تیاریوں کے جائزے اور آپریشنل منصوبوں کی جانچ کے لئے ہر دو سال بعد منعقد کی جاتی ہے، دو ماہ پرمحیط یہ مشق بحیرہ عرب اور جیوانی سے لے کر سرکریک تک پاکستان کی ساحلی پٹی پر منعقد کی جائے گی،اس مشق میں پاکستان آرمی، ائیر فورس اور وزارت دفاع، وزارت خارجہ، وزارت داخلہ اور خزانہ کے نمائندے بھی شرکت کر رہے ہیں، افتتاحی بریفنگ کے دوران ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (آپریشنز) نے مشق کا عمومی جائزہ پیش کیا جس کے بعد فورس کمانڈرز نے اپنے آپریشنل منصوبوں پر پریزنٹیشنز دیں، پاک بحریہ کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لئے ہر دم تیا ر ہے ،حالت جنگ ہو یا حالت امن پاکستان نیوی قومی بحری مفادات کے تحفط کے لئے مکمل طور پر عزم ہے، سی اسپارک 18 کا انعقاد خطے میں بحری امن، تحفظ اور استحکام کے لئے پاکستانی عزم کو مزید تقویت فراہم کرے گا۔

تازہ ترین