• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکول اساتذہ کے تبادلوں پر سے پابندی نہ اٹھائی جاسکی

لاہور(خبر نگار) سکول اساتذہ کے تبادلوں پر سے اعلان کے باوجود پابندی نہ اٹھائی جاسکی ۔ وزیر سکول ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر راس مسعود نے 15 اکتوبر سے اساتذہ کے تبادلوں پر سے پابندی اٹھانے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم اس بارے میں وزیر سکول ایجوکیشن نےکہا ہے کہ سمری وزیر اعلی کے پاس منظوری کے لیے موجود ہے ۔ جیسے ہی سمری منظور ہوتی ہے پابندی اٹھا دی جائے گی ۔
تازہ ترین